ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (سیارہ مریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل)
آج صحت کے اوپر توجہ کی اشد ضرورت ہے۔ آپ صدقہ بھی دیں اور روزگار کے حوالے سے سستی کا مظاہرہ مت کریں۔ یہ اچھا وقت ہے، اس سے فائدہ اٹھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: نورخان ایئر بیس پر بھارتی حملے کے بعد اب راولپنڈی میں کیسے حالات ہیں؟ حامد میر نے ویڈیو جاری کر دی
برج ثور (سیارہ زہرہ: 21 اپریل سے 20 مئی)
اگر آپ کو اپنی موجودہ جگہ میں تبدیلی کرنی ہے تو اللہ کا نام لے کر کریں۔ امید ہے کہ یہ بہتر رہے گی اور جس طرف سے بھی پریشانی آ رہی ہے، اس کے لئے آپ سوچنا بھی چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے انٹرنیٹ کی بندش کا حل نکال لیا
برج جوزہ (سیارہ عطارد: 21 مئی سے 20 جون)
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں، اللہ پاک ان شاءاللہ ضرور اس میں کامیابی دے گا۔ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، آج کا دن اس سلسلے میں بہت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا اور کرشنا کے درمیان ناراضگی کی اصل وجہ سامنے آگئی
برج سرطان (سیارہ چاند: 21 جون سے 20 جولائی)
جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے روزگار میں بہتری ہو، وہ فضول کام چھوڑ دیں اور صرف اپنے کام پر توجہ دیں۔ اب ہے موقع کچھ حاصل کرنے کا، اس وقت کی قدر ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، ایک بیرک کے 6 کمرے عمران خان کے زیر استعمال ہیں، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب
برج اسد (سیارہ شمس: 21 جولائی سے 21 اگست)
جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ تیاری شروع کر دیں۔ کسی وقت بھی خیر ملنے کی امید ہے اور جن امور میں رکاوٹ آ رہی تھیں، امید ہے کہ اب وہ دور ہو سکیں گی ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات کے نتائج آ گئے
برج سنبلہ (سیارہ عطارد: 22 اگست سے 22 ستمبر)
رجعت مسوس ہو رہی ہے۔ اس میں ستارہ الٹی چال پر ہوتا ہے۔ معاملات سیدھے ہونے کے بجائے الٹے چلتے ہیں، اس لئے ہر معاملے میں بے حد محتاط ہو کر چلنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گارڈ پر تشدد کا معاملہ، وزیر ریلوے کا نوٹس
برج میزان (سیارہ زہرہ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آج اچھا دن ہے۔ ایک رکا ہوا کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور جس شخص نے تنگ کیا ہوا تھا، وہ خودبخود بھاگ جائے گا۔ گھر میں بھی جاری مسئلے کا حل مل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ہونے والی کچھ چیزوں پر تشویش، مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنا ورژن بنانے کا منصوبہ بھی مسترد، پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پاپ لیو کا اعلان
برج عقرب (سیارہ مریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر)
کوئی بات ضرور ہے جو وجہ رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ آپ استخارے سے مدد لیں یا پھر اپنا صدقہ دیں تاکہ صورتحال بہتر ہو سکے۔ آج ملی جلی کیفیت کا حامل دن ہے، پریشان نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف، نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات کیلئے شکایت جمع
برج قوس (سیارہ مشتری: 23 نومبر سے 20 دسمبر)
لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنی پوزیشن تبدیل مت کریں۔ ابھی ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ جو کام کر رہے ہیں، اس پر توجہ دیں، ان شاءاللہ اسی میں کامیابی ملنے کے امکانات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سارے چڑیا گھر بند ہونے چاہئیں، چڑیا گھر میں جانوروں کو اذیت دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا، سندھ ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس
برج جدی (سیارہ زحل: 21 دسمبر سے 19 جنوری)
آپ کا ایک مسئلہ آج کسی وقت بھی حل ہو سکتا ہے۔ آپ کی بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے اور جو لوگ کسی کی مدد کریں گے، ان کو اور بھی فائدے حاصل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خانہ بدوش قبائل نے امریکہ کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں پر حملہ کیا ہے، بی بی سی
برج دلو (سیارہ زحل: 20 جنوری سے 18 فروری)
آپ کے لئے آج ایک اچھی خبر ہے۔ پرانے سلسلے سے نکلنے کی خبر بھی مل سکتی ہے۔ جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر نیا کام کرنا چاہتے ہیں، وہ ایسا کر سکتے ہیں، بہتر رہے گا۔
سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
حالات خاطر خواہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ تھوڑی سی عقل مندی سے بڑا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ آج صورتحال کافی حد تک بحکم اللہ آپ کا ساتھ دیتی نظر آ رہی ہے، ان شاءاللہ۔








