پاکستان اور کینیڈا کا تجارت، کان کنی اور زرعی شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کی نئی عالمی شراکت داری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی فعال سفارتی و معاشی حکمتِ عملی سے پاکستان عالمی اسٹریٹجک شراکت داریوں کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ کینیڈا نے تجارت، کان کنی اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ اور ابھیشیک نے ایک ہی دن ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹس خریدلئے

براہ راست مذاکرات

ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان عالمی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے ذریعے تجارت، زراعت، اور توانائی کے شعبوں کو مستحکم کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، زراعت، اور توانائی کے شعبوں میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین جزیرے پر “ہانگ کانگ طرز” کے منصوبے کو مقامی قبیلوں کی جانب سے “سزائے موت” قرار دیا جا رہا ہے

بین الاقوامی معدنی کانفرنس میں شرکت

پاکستان کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی معدنیاتی کانفرنس، پراسپییکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن آف کینیڈا 2026 میں شرکت پر بھی بات چیت ہوئی۔ یہ کانفرنس پاکستان کی معدنیات کو عالمی سرمایہ کاروں سے متعارف کروائے گی اور پاکستانی کان کنی کمپنیوں کے کینیڈین ماہرین سے رابطہ کا سبب بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تین منٹ سے زیادہ گلے لگانے پر پابندی عائد ،حکمنامہ جاری

زرعی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون

پاکستان اور کینیڈا نے ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں بھی تعاون، جدید فارمینگ، جینیٹکس، اور وباؤں کے کنٹرول کے ذریعے پیداوار اور معیار بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قابل تجدید توانائی میں کینیڈین سرمایہ کاری، وقت پر منظوری، اور باقاعدہ قوانین کی منظوری کو اہم قرار دیا گیا۔

مضبوط اقتصادی تعلقات کی کوششیں

دوطرفہ اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے، اور پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کامیاب اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع قومی معیشت کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ ایس آئی ایف سی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...