بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا دبئی میں انعقاد، خراج تحسین پیش کیا گیا

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا دبئی میں انعقاد کیا گیا۔ شرکائے تقریب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈر خدمت کرتے ہیں، دھمکیاں نہیں دیتے، قدرتی آفت کے وقت انا اور غرور کی نہیں بلکہ عوام کی مدد کی اہمیت ہے،شازیہ مری

خراج عقیدت کی تقریب

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر انہیں بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز عثمان چوہدری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ شرکاء محفل نے مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی و ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں PYO امارات کے صدر فاروق بانیاں، چوہدری رمضان، اشفاق چوہدری، مہتاب مشتاق، راشد چوہدری، عثمان شہریار شیخ، تابش امتیاز، چوہدری فریاد، عمیر یعقوب، اشتیاق چوہدری عثمان، حنیف شیر ازی، ارشد نمبردار اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے قلم سے سچائی کی ترجمانی کرتے رہے: عظمیٰ بخاری

بیرسٹر سلطان کی خدمات

محبوب ایڈوکیٹ نے کہا کہ بیرسٹر سلطان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے سلسلے میں ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ایک عظیم انسان تھے، وہ نہ صرف کشمیریوں کے بلکہ ایک بین الاقوامی لیڈر تھے۔ رستم چوہدری نے کہا کہ برطانیہ میں عالمی لانگ مارچ اور بھارتی ایمبیسی کے سامنے احتجاج کا سہرا بیرسٹر سلطان کو جاتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔

انڈیا کی عالمی بے نقابی

PYO یواے ای کے صدر فاروق بانیاں نے کہا کہ چالیس سال تک سیاست پر راج کرنے والے بیرسٹر سلطان نے کشمیریوں کے دلوں پر بھی راج کیا۔ انہیں پورے اعزاز کے ساتھ دنیا سے رخصت کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے جو ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ تقریب کے میزبان سینئر صحافی جمشید شاکر، نثار شیخ اور راشد شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...