سردی کی نئی لہر ؛ مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اسلام آباد میں موسم کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امام بارگاہ دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شہید، والدین کا اکلوتا بیٹا تھا
پنجاب میں موسم کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم نارووال، سیالکوٹ اور جہلم میں بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گواجرانوالہ میں پراپرٹی کے تنازع پر ملزمان نے 2 نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا
مری اور گلیات میں برفباری
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا
خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، دیر اور سوات میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی انسان کی زبان بندی کرنے کی دنیا کا کوئی قانون اجازت نہیں دیتا، سلمان اکرم راجا
گلگت بلتستان میں موسم کی پیشگوئی
گلگت بلتستان میں بھی بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے تعلیمی اداروں میں کچرے کے تلف کرنے کے پرانے طریقوں پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان
لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال
دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 184 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں نئی قیادت کیا کرتی ہے، اللہ کرے ہمارے مزاج بدلیں: اعظم سواتی
ایئر کوالٹی انڈیکس کی تفصیلات
اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 423 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ وحدت روڈ کے علاقے میں 348 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 324 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔
لاہور میں موسم کا درجہ حرارت
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موسم خنک ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں اس وقت ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔








