جرح کے نام پر گواہ کو ہراساں اور غیرمتعلقہ سوالات کرنا ناقابل قبول ہے ؛سپریم کورٹ نے لاہور میں اراضی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے لاہور میں اراضی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ٹرائل کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے قانون کے مطابق قرار دے دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں تعینات لیڈی پولیس اہلکار کو پشاور میں قتل کردیا گیا
گواہوں کی حفاظت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ جرح کے نام پر گواہ کو ہراساں اور غیرمتعلقہ سوالات کرنا ناقابل قبول ہے۔ جرح کا حق لامحدود ہے اور نہ ہی بے لگام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرین نے جگر کی پیوندکاری کے بعد خطرات کو جانچنے کے لیے بلڈ ٹیسٹ تیار کرلیا
عدالتوں کی ذمہ داریاں
سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو غیرضروری جرح محدود یا ختم کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے، عدالتیں گواہوں کو غیرضروری تضحیک اور دباؤ سے محفوظ رکھنے کی پابند ہیں۔
مدعا علیہ کا حق جرح
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے مدعا علیہ کا مزید جرح کا حق ختم کر دیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی۔








