9 سالہ محبت کا انجام، شادی کے 2 ماہ بعد بیوی نے شوہر کو قتل کرکے کھڑکی پر لٹکادیا
محبت کی ایک کہانی کا ہولناک انجام
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں محبت بھری ایک انمول کہانی کے لرزہ خیز انجام نے پورے علاقے کو دہلا کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کی “ڈرون ریس”: وہ UAE کی حکمت عملی جو جنوبی ایشیا میں عسکری قوت کو نیا رخ دے رہی ہے۔
محبت کا سفر
جیتندر کمار یادیو اور جیوتی ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ ایک دوسرے سے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائی گئیں اور اہل خانہ کے سامنے ڈٹ گئے، بالآخر 9 سال کی محبت میں رتّی برابر کمی نہ آنے بلکہ اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اور مضبوطی آنے پر اہل خانہ نے پریمی جوڑے کے آگے گھنٹے ٹیک دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: تاجک وزیرِ دفاع کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
بڑے دن کی خوشیاں
دونوں خاندانوں کی رضامندی سے گزشتہ برس 25 نومبر کو بڑی دھوم دھام سے پریمی جوڑے کی شادی ہوئی اور دونوں کے خوشی سے دمکتے چہروں کی نظر اتاری جا رہی تھی۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ 9 سالہ محبت اور انتظار کی طویل جنگ کے بعد ایک ہونے والے پریمی جوڑے کا انجام اپنے ہی ہاتھوں اتنا ہولناک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اسرائیل کا دوست، ہمارا دوست نہیں بن سکتا، پاکستان اپنے نیوکلیئر کی حفاظت کرے : حامد میر
ایک ہولناک انکشاف
دولہا 33 سالہ جتیندر کمار یادو کی لاش اپنے ہی گھر کی کھڑکی کی گرل سے لٹکی ہوئی ملی اور پہلی نظر میں یہی لگا کہ یہ خودکشی ہے مگر کہانی اس سے کہیں زیادہ بھیانک نکلی۔ پولیس اور میڈیکل رپورٹ نے انکشاف کیا کہ جتیندر نے خود کو پھانسی لگا کر اپنی جان نہیں لی بلکہ پہلے کسی نے اس کا گلا دبا کر قتل کیا اور پھر کھڑکی پر لٹکایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ دوسروں کے بغیر کچھ بھی نہیں، وہ رویہ اپنائیں جس میں اپنے آپ پر اعتماد، یقین، بھروسے اور صلاحیت کے استعمال میں مہارت کا اظہار ہو۔
جھگڑے کی وجہ
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ شوہر جتیندر نے مبینہ طور پر جیوتی کے بینک اکاؤنٹ سے 20 ہزار روپے نکال کر آن لائن جوئے میں ہار دیے تھے۔ اسی بات پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہونے لگا تھا اور جنوری کے آخری دنوں میں بھی ایسا ہی ایک خونی جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور راستے تیسرے روز بھی بند، راولپنڈی اور اسلام آباد متاثر
قاتلانہ جھگڑے کی رات
اُس رات بیوی جیوتی نے جب پیسوں کے بارے میں پوچھا تو بات بڑھ گئی۔ جھگڑا شدت اختیار کر گیا تو جیوتی نے اپنے والدین اور بھائی کو گھر بلا لیا۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں جیوتی نے بتایا کہ والد اور بھائی نے شوہر جتیندر کے بازو اور ٹانگیں پکڑیں جبکہ میں نے اس کا گلا دبا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی جیت: سکاٹ لینڈ کے خلاف بنگلہ دیشی خواتین کرکٹرز کی جذباتی تصاویر وائرل
خودکشی کا منصوبہ
9 سال تک محبوبہ اور صرف دو ماہ بیوی رہنے والی جیوتی نے بتایا کہ جب جتیندر کا جسم ٹھنڈا پڑ گیا تو قتل کو خودکشی ظاہر کرنے کا منصوبہ بنایا تاکہ جرم ہمارے سر نہ جائے۔ جیوتی نے پولیس کو مزید بتایا کہ لاش کو بھائی اور والد کی مدد سے کھڑکی کی گرل پر لٹکا دیا تاکہ ایسا لگے کہ پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے جس کے بعد جیوتی نے پڑوسیوں کو بلاکر بتایا کہ جتیندر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہاں تک کہ پولیس کو بھی پہلے یہی لگا تھا تاہم جب جتیندر کے بھائی اجے کمار نے جیوتی، اس کے والدین اور بھائی کے خلاف شکایت درج کرائی تو پوسٹ مارٹم ہوا جس میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا۔
اعتراف جرم
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران جیوتی نے اعتراف جرم کرلیا اور پورا منصوبہ بیان کردیا۔








