پشاور زلمی کا کپتان بابراعظم کو ریٹین، صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ
پشاور زلمی کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی نے کپتان بابراعظم کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صائم ایوب کو ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ: کراچی کے مختلف علاقوں میں دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا
کھلاڑیوں کی کیٹگری معلومات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور صائم ایوب پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں۔ فرنچائزر ہر کیٹگری میں صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کر سکتی ہے۔
آکشن کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق، صائم ایوب پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں ہر فرنچائز کے لیے دستیاب ہوں گے، کھلاڑیوں کی ریٹینشن کا اعلان آج ہوگا۔








