سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کا فراڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع، ضمانت منسوخی کا فیصلہ چیلنج کردیا
نجف حمید کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں رجوع
اسلا م آباد(آئی این پی ) سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید نے فراڈ کیس میں ضمانت بحالی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد، آجر کا موقف بھی آگیا
ضمانت منسوخی کے خلاف چیلنج
نجف حمید نے ایف آئی اے مقدمے میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ چیلنج کردیا، نجف حمید نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا 24 جنوری کا فیصلہ چیلنج کیا۔
اسپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے کی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جو کوئی بھی اس بھرم میں ہے کہ ایران کو تباہ کر دے گا وہ تاریخ نہیں جانتا، ایرانی صدر
قانون کی نظر میں حقیقی جائزہ
نجف حمید نے درخواست میں مقف اپنایا کہ قانون پسند شہری ہوں، بدنیتی پر مبنی مقدمے میں گھسیٹا جارہا ہے، ضمانت منسوخی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا۔
درخواست میں ریاست اور مدعی کو فریق بنایا گیا
درخواست میں موقف اپنایا کہ اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ضمانت قبل از گرفتاری کو بحال کیا جائے۔ درخواست میں ریاست، ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے۔








