لاہور میں بسنت پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
خوشگوار موسم کی نوید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے بسنت کے موقع پر لاہور میں خوشگوار موسم کی نوید سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈان بریڈ مین کی ٹوپی اتنی مہنگی فروخت ہونے کی توقع کہ یقین نہ آئے
سرد ہوا کا اختتام
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق موسم کا سرد لہجہ ماند پڑنے لگا، سرد اور یخ بستہ ہوا کی جگہ خوشگوار بادِ بہاری نے میدان سنبھالنے کی تیاریاں کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2019ء میں پاکستان کی جوابی کارروائی میں طیارے گرائے جانے پر بھارت کا میزائل حملے پر غور لیکن دراصل یہ جرات کیوں نہ کرسکا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر لاہور میں موسم خوشگوار رہے گا، بہترین ہوا چلے گی۔ ڈائریکٹر جنرل موسمیات مہر صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں سازگار ہوائیں چلیں گی جو تہوار کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیں گی۔
آئندہ ہفتے کی موسم کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعہ کو راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے، آئندہ چند روز کے دوران دن کے وقت درجۂ حرارت میں اضافہ اور معتدل ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔








