اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں خواتین نے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کا پیغام بیرسٹر گوہر کو پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ وہاں سے تیل اور گیس حاصل کی جا سکے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
بشریٰ بی بی کا پیغام
روزنامہ جنگ کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنی فیملی کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔ بشریٰ بی بی نے پیغام دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اپنی مرضی سے علاج کروایا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کی تصدیق
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تصدیق کی کہ بانی کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا۔








