علیمہ خان کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا الشفاء ہسپتال سے مکمل معائنہ اور علاج کروانے کا مطالبہ
علیمہ خان کی مشال یوسف زئی پر تنقید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے مشال یوسف زئی جن کی ہدایات پر ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہے وہ ان کی ذمہ داری پوری کررہی ہے مجھے نہیں لگتا مشال یوسف زئی عمران خان کی خیرخواہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیار سے کہا گیا کام ڈنڈے سے زیادہ بہتر نتائج دیتا ہے، جہاں سزا دینا ضروری ہو وہاں کبھی رعایت مت کرنا سامنے خواہ کوئی بھی ہو، کیک شیک لیکر مت جانا
جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مشال یوسف زئی اور شیر افضل مروت کو علیمہ خان کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک ملا ہوا ہے، بانی نے جیل میں کہا تھا جاکے انہیں بتاؤ ایجنسیاں استعمال کرنے کے بعد کرش کردیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بار کونسل انتخابات، اعظم نذیر تارڑ گروپ کی واضح برتری، 56 امیدوار کامیاب
میڈیکل رپورٹ کی لیک ہونے پر سوالات
انہوں نے کہا کہ ہمیں بانی کی میڈیکل رپورٹ کے بارے میں گزشتہ منگل کو اڈیالہ آکر پتا چلا، میں آج بھی پوچھ رہی ہوں یہ خبر کیسے لیک ہوئی کس نے کی؟ میں آج بھی کہتی ہوں یہ خبر توجہ ہٹانے کے لیے لیک کی گئی، سہیل آفریدی نے جمعرات کو دھرنے کا فیصلہ کیا تھا میں نے کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں انہوں نے 8 فروری کے پروگرام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں موسمی خرابی، لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
صحت کی صورتحال پر تشویش
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کی صحت سے متعلق ہمیں آج تک کسی نے کوئی اطلاع نہیں دی، بانی نے پہلے ایک مرتبہ آنکھ میں مسئلے کا ذکر کیا تھا، ہمارے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے بلڈ سیمپل لیا تھا لیکن جیل والوں نے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ وارداتیں کرنے والے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
شیڈولڈ ٹیسٹس اور رپورٹس کی دستیابی
جیل انتظامیہ نے کہا تھا جو بھی ٹیسٹ ہوگا پمز میں ہوگا، ڈاکٹر عاصم سے جیل والوں نے بانی کی فائل لے لی تھی اس وقت پمز اسپتال میں ہمارے ایک ڈاکٹر گئے لیکن انہیں رپورٹ دکھائی تھی دی نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، لڑکی کی بے وفائی پر 45 سالہ شخص نے خودسوزی کرلی
خبر لیک ہونے کے وجوہات
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خبر لیک کیوں کی ہمیں بھی نہیں بتایا گیا کہ بانی کو اسپتال لے کرگئے تھے، سچ اور جھوٹ میں فرق پتا نہیں چلتا ہمیں سمجھ نہیں آئی کس پر یقین کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آدھی رات کے وقت پٹاخوں کے پھٹنے سے پورا ہاسٹل گونجتا، بچے گونج سے جاگ اٹھتے، پریشان ہوتے تھے لیکن کوئی سراغ نہ لگا سکا کہ یہ دھماکے کون کرتا تھا
طبی معائنہ کی درخواست
ہم نے چیف جسٹس یحیی آفریدی سے مطالبہ کیا ہمیں میڈیکل رپورٹ دی جائے، ہمارے وکلاء بھی اڈیالہ پہنچے رپورٹ حاصل کرنے کے لیے، جیل انتظامیہ نے وکلاء کو کوئی لفٹ نہیں کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے ویزہ جاری کرنے کی اپیل کردی
ڈر اور دیگر خدشات
ہمیں بانی کا میڈیکل چیک اپ چاہییے ان کے ذاتی معالج کے ساتھ، ہمارا مطالبہ ہے ڈاکٹر عاصم یوسف اپنے اسپیشلسٹ کی موجودگی میں بانی کی آنکھ کا معائنہ کریں۔
علیمہ خان کا عزم
علیمہ خان نے مزید کہا کہ یہ ہمیں ڈنڈے ماریں جو مرضی کریں ہم بیٹھے رہیں گے، ان کا صرف ایک رول پر اعتراض ہے کہ سیاسی گفتگو نہ کریں۔
????فیملی کا اہم ترین مطالبہ سامنے آ گیا
عمران خان کی فیملی نے عمران خان کا الشفاء ہسپتال سے مکمل معائنہ کروانے اور الشفاء ہسپتال سے ہی مکمل علاج کروانے کا مطالبہ کر دیا
عمران خان کی فیملی نے آج اپنی ملاقات ضروری قرار دیتے ہوئے ناکافی بھی قرار دیفیملی نے اپنے ہمراہ شوکت خانم… pic.twitter.com/pYixVtXf1Q
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) February 3, 2026








