وزیراعظم شہبازشریف کا آئندہ ماہ دورہ روس کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کا روس کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے اگلے ماہ روس کے دورے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر سندھ کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات شیئر کردیں
دورے کی تاریخ اور مقاصد
ذرائع کے مطابق شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتہ میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں، جہاں وزیراعظم اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں علاقائی امن و سلامتی، اور دہشت گردی پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟ گورنر خیبرپختونخوا
تجارت اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال
مذاکرات کے دوران تجارت، معاشی تعاون، اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ، پاک روس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، اور صدر پیوٹن کے نارتھ ساؤتھ کوریڈر منصوبے پر مشاورت کی جائے گی۔
میونخ سیکیورٹی فورم
وزیراعظم شہباز شریف کو میونخ سیکیورٹی فورم سے خطاب کرنے کی دعوت بھی ملی ہے، جو اس ماہ 13 سے 15 فروری تک منعقد ہو گا۔








