مشال یوسفزئی کے خلاف سخت ایکشن 8 فروری کے بعد لیا جائے گا، سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مشال یوسفزئی کے خلاف سخت ایکشن 8 فروری کے بعد لیا جائے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف ایک منظم انداز میں مہم جاری ہے۔
مشال یوسفزئی کے خلاف کاروائی
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے بعد مشال یوسفزئی کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میں سہیل آفریدی کے ساتھ قانونی طور پر کھڑا رہا، وہ جس طرح وزیراعلیٰ بنے، وہ سب کے سامنے ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں بات سمجھ آتی ہے کس کو دکھ ہوا کون نہیں چاہتا تھا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنے۔








