ماضی میں سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلا گیا اور قوم کے بچوں کو انتشار سکھایا گیا، مریم نواز
مریم نواز کا سیاسی تنقید پر بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلا گیا، لوگوں کو یہی کہا گیا کہ جلا دو، گھیراؤ کرو، قوم کے بچوں کو انتشار اور فساد سکھایا گیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کے جیل کے باہر بیٹھنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں، لیکن آپ کی اصل ذمے داری ہے کہ آپ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی خدمت کریں، آپ اپنے صوبے کے لوگوں کو جواب دہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار
بسنت کے اثرات اور کاروبار
انہوں نے کہا کہ جب سے بسنت کا اعلان کیا ہے کئی لوگوں کا کاروبار بڑھ گیا ہے، پوری دنیا سے لوگ بسنت منانے کے لیے لاہور آ رہے ہیں، شہر کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز مکمل بک ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خیبر پختوا کے لوگ بھی لاہور آ کر بسنت کا سامان فروخت کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ انتہائی محفوظ طریقے سے بسنت کو انجوائے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے، ان کا مقصد کیا تلاش کرنا ہے؟ سابق مشیر قومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف
نئے قوانین اور سیکیورٹی انتظامات
انہوں نے کہا کہ لوگ فتنے فساد کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، پنجاب ٹیکنالوجی اور اے آئی کے میدان میں لیڈ کر رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نیا قانون لا رہے ہیں، گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، بیچے والوں اور خریدے والوں کو 10سال تک کی سزا ہو گی، ان پر بھاری جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے فیصل آباد، گوجرانوالہ سے بھی بسنت منانے کی درخواستیں آرہی ہیں، بسنت کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
بسنت کی مانیٹرنگ اور امن و امان کی صورتحال
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے کےلیے مانیٹرنگ کا مضبوط نظام بنایا گیا ہے، یہ صوبے کا خوبصورت تہوار ہے، پنجاب میں بیوٹی فکیشن کے سیکڑوں منصوبے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نالائقی کے دور سے گزرا، پنجاب میں امن وامان کی صورتحال میں 70 فیصد بہتری آئی ہے۔








