علیمہ خان میرے لیے قابل احترام ہیں، عمران خان کی جانب سے علیمہ خان کی بجائے نورین نیازی کو میڈیا بیان دینے کی اجازت ہے،مشال یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما کی رائے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے علیمہ خان، عمران خان کی بہن ہونے کی وجہ سے میرے لیے قابل احترام ہے۔ ابھی انکی سوشل میڈیا پر چلنے والی اپنے حوالے سے ایک ویڈیو دیکھی جو یقیناً AI ہوگی کیونکہ عمران خان نے انکو بہت سختی سے اس قسم کے بیانات اور میڈیا appearance سے روکا ہوّا ہے، جس کا اعلان عمران خان نے خود صحافیوں اور میڈیا کے سامنے کیا کہ اب صرف ان کی بہن نورین نیازی صاحبہ میڈیا کے سامنے بیان دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈاکو دکان میں گھس گئے، دکاندار نے بھاگ کر شٹر نیچے کردیا، ڈاکو دکان میں بند، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

مشال یوسفزئی کا ٹوئٹر بیان

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ یقیناً AI ویڈیو ہوگی کیونکہ اس سے پہلے بھی جب میری سینیٹ میں نامزدگی اور میرٹ کے حوالے سے ان کے اس قسم کے بیانات منظر عام پر آئے تھے اور عمران خان صاحب کو پتہ چلا تو اڈیالہ ٹرائل میں انہوں نے بتایا کہ وہ AI ویڈیوز تھیں اور انہوں نے باہر اس طرح کسی قسم کے بیانات میڈیا کو نہیں دیے۔ حتیٰ کہ 4 اکتوبر کی گرفتاری کے بعد ان کے فون کے کچھ screenshots لیک ہوئے جن میں میرا ذکر تھا اور اڈیالہ جیل میں میری انٹری بند کروانے کے لیے کسی کو کہا گیا تھا تو وہ بھی خان صاحب کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ فیک ہے۔ تو آج کا بیان بھی اسی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے میں سمجھتی ہوں کہ فیک یا AI ہی ہوگا اور اس لیے میں اس پر کمنٹ کرنا وقت کا ضیاع سمجھتی ہوں۔ فوکس صرف عمران خان صاحب کی صحت اور شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی ان تک رسائی پر رکھے۔

سوشل میڈیا پر بیان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...