وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایس این جی اینڈ اوبی وین پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اوبی وین کا معائنہ بھی کیا

پنجاب میں نئی ٹیکنالوجی کا آغاز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب نے پہلی ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین لانچ کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پراجیکٹ کے سٹاف سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

پراجیکٹ کی اہم تفصیلات

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وین پنجاب بھر میں ہائی کوالٹی لائیو نیوز کوریج اور آؤٹ ڈور براڈ کاسٹنگ کے لئے استعمال ہوگی۔ اس وین میں پہلی مرتبہ ایڈوانس آرٹی فیشل انٹیلی جنس آڈیو ویڈیو ٹرانسمیشن سسٹم انسٹال کیا گیا ہے۔ جدید ترین ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کے ذریعے بلارکاوٹ، سیٹلائٹ اپ لنک اور براڈ کاسٹنگ ممکن ہوگی۔

موبائل لائیو سٹریمنگ اور فیلڈ بیسڈ پروڈکشن

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کو موبائل لائیو سٹریمنگ اور فیلڈ بیسڈ پروڈکشن پوسٹ کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ ڈی جی پی آر میں ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کے لئے گراؤنڈسٹیشن فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں اے آئی پاورڈ ڈرون بھی شامل کیے جا سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...