پی ایس ایل 11 کے لیے لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا
پی ایس ایل سیزن 11 کے لئے فرنچائزز کی ریٹینشن کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔
نیا انتخابی نظام
اس نئے ماڈل کے تحت فرنچائزز ہر کیٹیگری سے ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں، جبکہ باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔ منگل کو پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور قلندرز کی ریٹینشن
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ری ٹین کیا۔ لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔
کھلاڑیوں کی کیٹیگریز
ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا، اور سلور میں محمد نعیم کو ری ٹین کیا گیا ہے۔








