اسلام آباد میں جائیدادوں کے ریٹس 15 سے 75 فیصد تک بڑھ گئے
اسلام آباد میں جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دارالحکومت اسلام آباد میں جائیدادوں کے ریٹس 15 سے 75 فیصد تک بڑھ گئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی نظر ثانی شدہ ویلیوایشن جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ امر المیہ سے کم نہیں کہ 1970ء کے الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان کونسل مسلم لیگ کے سرکردہ رہنماؤں نے مرد میدان ہونے کا ثبوت نہیں دیا
نئے ریٹس کا تعین
ایف بی آر نے 5 سال تک پرانے رہائشی تعمیر شدہ اسٹرکچر کے نئے ریٹس 3 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کیے ہیں۔ نظرثانی شدہ ویلیو ایشن کے مطابق پانچ سال سے زائد پرانی تعمیر شدہ جائیداد کے ریٹ 1500 روپے فی مربع فٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
پرانی قیمتوں کا خاتمہ
ایف بی آر کے نئے ایس آر او کے جاری ہونے کے بعد پرانی قیمتیں منسوخ ہوگئیں۔








