پیغام ملا ہے کہ مجھے کسی ایکسیڈنٹ کے ذریعے قتل کر دیا جائے گا اور میری بیٹیوں کو ذلیل و رسوا کیا جائے گا، جاوید ہاشمی
جاوید ہاشمی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مجھے پیغام ملا ہے کہ مجھے کسی ایکسیڈنٹ کے ذریعے قتل کر دیا جائے گا اور میری بیٹیوں کو ذلیل و رسوا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امن اور ترقی کے لئے تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تعلیم کے عالمی دن پر پیغام
خاندان کی مقدس حیثیت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا جتنا کر سکتے ہیں کیا جائے گا۔ میں نے اس پر سوچا، کیا جاوید ہاشمی کا خاندان اہلِ بیتؑ سے زیادہ مقدس ہے؟ جاوید ہاشمی اپنا سر سنتِ حسینؑ پر چلتے ہوئے پیش کرے گا۔ بی بی زینبؑ کو ننگے سر دربارِ یزید میں پیش کیا گیا، جاوید ہاشمی کی بیٹیاں بھی بی بی زینبؑ کے نقشِ قدم پر چلیں گی۔
پیروکاروں کا عزم
جب تک یزید کے پیروکار زندہ ہیں، تب تک حسین ابنِ علیؑ کے پیروکار ان کا مقابلہ کریں گے۔
مجھے پیغام ملا ہے کہ مجھے کسی ایکسیڈنٹ کے ذریعے قتل کر دیا جائے گا۔ میری بیٹیوں کو ذلیل و رسوا کیا جائے گا، جتنا کر سکتے ہیں کیا جائے گا۔
میں نے اس پر سوچا، کیا جاوید ہاشمی کا خاندان اہلِ بیتؑ سے زیادہ مقدس ہے؟ جاوید ہاشمی اپنا سر سنتِ حسینؑ پر چلتے ہوئے پیش کرے گا۔ بی بی زینبؑ…— Javed Hashmi (@JavedHashmiJH) February 3, 2026








