عمران خان کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں، مریم وٹو
عمران خان کی طبیعت میں بہتری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بتایا ہے کہ عمران خان کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا پر خصوصی تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بشریٰ بی بی کی ملاقات
ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ پچھلے ہفتے بشریٰ بی بی کی خان صاحب سے ملاقات کروائی گئی، خان صاحب نے انہیں بتایا کہ 2 ہفتے سے ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور دیگر اسیروں کی رہائی کے لئے کاوش اچھی بات ہے لیکن میں کسی تحریک کا حصہ نہیں ہوں،اسد عمر
ڈاکٹرز کی رائے
مریم ریاض وٹو کے مطابق بشریٰ بی بی نے بتایا کہ خان صاحب بار بار عملے کو کہہ رہے تھے لیکن عملہ کچھ نہیں کر رہا تھا، پھر ایک جونیئر ڈاکٹر کو بھیج دیا جس نے کہا کہ اس کے بس کی بات نہیں اور مسئلہ سنجیدہ ہے۔ اس پر پمز کے ڈاکٹرز کو بلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اعلان کر رہا ہوں عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، ہماری مرضی جب چاہیں نوٹیفکیشن کا اعلان کردیں، حنیف عباسی
اسپتال میں علاج کی ضرورت
مریم ریاض وٹو کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا کہ خان صاحب کا علاج جیل میں ممکن نہیں اور اگر ابھی اسپتال نہ لے جایا گیا تو ان کی آنکھ ضائع ہو سکتی ہے۔ جیل کا عملہ بضد تھا کہ جیل میں ہی علاج کریں لیکن پمز کے ڈاکٹر ضد کر کے خان صاحب کو اسپتال لے کر گئے۔
خلاصہ
بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ خان صاحب کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں۔








