عمران خان کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں، مریم وٹو
عمران خان کی طبیعت میں بہتری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بتایا ہے کہ عمران خان کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کی ناکامی، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے، کن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات
بشریٰ بی بی کی ملاقات
ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ پچھلے ہفتے بشریٰ بی بی کی خان صاحب سے ملاقات کروائی گئی، خان صاحب نے انہیں بتایا کہ 2 ہفتے سے ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، ایران جنگ میں امریکہ کب شامل ہوگا؟ صحافی کے سوال پر صدر ٹرمپ نے جواب دے دیا
ڈاکٹرز کی رائے
مریم ریاض وٹو کے مطابق بشریٰ بی بی نے بتایا کہ خان صاحب بار بار عملے کو کہہ رہے تھے لیکن عملہ کچھ نہیں کر رہا تھا، پھر ایک جونیئر ڈاکٹر کو بھیج دیا جس نے کہا کہ اس کے بس کی بات نہیں اور مسئلہ سنجیدہ ہے۔ اس پر پمز کے ڈاکٹرز کو بلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جھگڑے بڑھتے جارہے ہیں،شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا
اسپتال میں علاج کی ضرورت
مریم ریاض وٹو کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا کہ خان صاحب کا علاج جیل میں ممکن نہیں اور اگر ابھی اسپتال نہ لے جایا گیا تو ان کی آنکھ ضائع ہو سکتی ہے۔ جیل کا عملہ بضد تھا کہ جیل میں ہی علاج کریں لیکن پمز کے ڈاکٹر ضد کر کے خان صاحب کو اسپتال لے کر گئے۔
خلاصہ
بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ خان صاحب کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں۔








