سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ملاقات
راولپنڈی میں ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ کے دوران ایک ارب 72 کروڑ کی بیرونی امداد ملی ، اقتصادی امور ڈویژن
ائیرہیڈ کوارٹرز کا دورہ
نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ائیرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی بھارتی فوج میں بھرتی سکیم ’’اگنی ویر‘‘ پر کھل کر بول پڑے، مودی کو کھری کھری سنا دیں
پاک فضائیہ کی حمایت
آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کے وفد کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے پاک فضائیہ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، جبکہ وفد نے پاک فضائیہ کے فضائی اور زمینی عملے کے آپریشنل تجربے سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ائیر چیف نے لیبیا کے وفد کو فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فضائیہ کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
رابطے اور تعاون کی اہمیت
واضح رہے کہ گزشتہ روز کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص متعلقہ خطوں کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔








