سابق نگران صوبائی وزیر خواجہ جلال الدین رومی انتقال کر گئے
خواجہ جلال الدین رومی کا انتقال
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صنعت کار اور سابق نگران صوبائی وزیر خواجہ جلال الدین رومی انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علالت کا شکار تھے اور ملتان کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان
نمازِ جنازہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق خواجہ جلال الدین رومی کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 2 بجے دربار حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی پر ادا کی جائے گی۔
سابقہ خدمات
واضح رہے کہ وہ سابق نگران صوبائی وزیر صنعت کے ساتھ ساتھ چیمبر آف کامرس ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔








