قازقستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
قازقستان کے صدر کا پاکستان دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
استقبال کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
گارڈ آف آنر کی پیشکش
مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے قازقستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
کابینہ ارکان کا تعارف
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، صدر قازقستان نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم شہباز شریف کا تعارف کرایا۔
یادگاری پودا لگانے کی تقریب
بعدازاں صدر قازقستان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔
دورے کی تفصیلات
یاد رہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔








