مذاکرات کامیاب ہوں گے، ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ نہیں چاہے گا: ٹرمپ

ٹرمپ کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی اُمید

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے کیونکہ ایران مڈ نائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ نہیں چاہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں الیکشن رکوانے کی ایک سال پرانی درخواستیں خارج

نئی ملاقات کی عدم موجودگی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور اُمید ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ ایران کسی پیشرفت کا خواہشمند نظر آتا ہے، تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

ماضی کی ناکام بات چیت

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، لیکن اگلی ملاقات کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈ نائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے میں اہم فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے لیے تجاویز

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو جنگ کے بجائے تجارت پر زور دینا چاہیے، اب دونوں خوش ہیں۔ دنیا بھر کے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ترجیح ہے۔ انہوں نے روس کے صدر پیوٹن کے سرد موسم میں حملوں کو افسوسناک قرار دیا اور یوکرین اور روس کی جنگ کو ختم کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا

امریکہ میں داخلی سیکیورٹی کی بہتری

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فوج کی تعیناتی سے واشنگٹن میں جرائم میں کمی آئی ہے، واشنگٹن ڈی سی میں قتل کے واقعات 97 فیصد کم ہو گئے ہیں۔ امریکی شہری اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں اور ری پبلکن پارٹی کو مڈٹرم الیکشن جیتنا چاہیے۔

جرائم پیشہ تارکین وطن کی واپسی

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکین وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے، کولمبیا کے صدر پیٹرو کے ساتھ معاملات اچھے جا رہے ہیں، قطر کے ساتھ 42 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ کیا ہے، اور بگرام ایئر بیس کسی کو نہیں دیں گے، اسے واپس لیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...