سانحہ بھاٹی گیٹ؛ کیا آپ کو ایک کروڑ روپے کا چیک مل گیا ہے؟ صحافی کا خاتون کے شوہر سے سوال

تازہ ترین خبر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں مین ہول میں گر کر بیٹی سمیت جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کسی قسم کی امدادی رقم موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر آپ ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنا چاہتے ہیں تو پنجاب سے شروع کریں، زیادہ وصولی ہو گی: فیصل واؤڈا

عدالت میں سماعت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں بھاٹی گیٹ مین ہول میں ماں بیٹی کے گر کر جاں بحق ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر خاتون کا والد ساجد حسین اور شوہر مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، امن کمیٹی کے سربراہ زخمی

مدعی کا بیان

صحافی نے مدعی ساجد حسین سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ایک کروڑ روپے کا چیک مل گیا ہے؟ جس پر مدعی نے جواب دیا کہ ہمیں ابھی تک کوئی رقم یا چیک نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان

ہماری حالت

صحافی نے مزید سوال کیا کہ کیا آپ معاملے کو صلح کی طرف لیکر جارہے ہیں؟ جس پر خاتون کے والد ساجد حسین نے جواب دیا کہ ہم صدمے میں ہیں، مجھے آج پہلی بار عدالت نے بلوایا ہے۔

واقعے کی تفصیلات

واضح رہے کہ چند روز قبل بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ماں اپنی کم سن بیٹی سمیت سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی۔ ابتدائی طور پر انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں حقیقت عیاں ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...