اسلام آباد ہائیکورٹ: فراڈ کیس میں نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرونز تیار کرنے کی فیکٹری بنانے کیلئے تیار
فراڈ کیس کی سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نجف حمید کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔
وکلاء کی استدعا
وکلاء نے عدالت سے ضمانت منسوخی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی۔ جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ نوٹس جاری کر دیا ہے، جواب آنے دیں اس حوالے سے تحریری آڈر پاس کروں گا۔








