پنجاب میں بسنت کے ساتھ چھٹیوں کی بہار، طلبہ اور ملازمین کے مزے ہی مزے
پنجاب میں چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ 6 اور 7 فروری کو عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کوشش کریں گے کہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو، علامہ ناصر عباس
یومِ یکجہتی کشمیر کی چھٹی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی سرکاری تعطیل ہوگی، جس کے باعث پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر 5 فروری سے 8 فروری تک بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحٰی کے موقع پر لاہور میں صفائی کس طرح کی جا رہی ہے، آپ کس طرح شکایات درج کروا سکتے ہیں؟ تمام تفصیلات جانیے اس ویڈیو میں
طلبہ اور ملازمین کی خوشی
ایک ساتھ چار دن کی تعطیلات ملنے پر طلبہ، طالبات اور سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی چھٹیوں کی خوشی کا خوب اظہار کیا جا رہا ہے۔
دفاتر کی دوبارہ کھلنے کی تاریخ
حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، سکولز اور تعلیمی ادارے پیر 9 فروری سے دوبارہ کھلیں گے۔








