اسلام آباد ہائیکورٹ بار الیکشن سے پہلے 3امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے انتخابات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ بار الیکشن سے پہلے 3 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
منتخب امیدوار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل سیکرٹری کی نشست پر بیرسٹر قاسم نواز عباسی، صابراحمد بلامقابلہ نائب صدر اور آڈیٹر کی نشست پر فاروق اقبال خان بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
انتخابات کی تاریخ
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ دیگر نشستوں پر ہائیکورٹ بار کے انتخابات 14 فروری کو ہوں گے۔








