زمین کے تنازع کا کیس: جسٹس محسن اختر کیانی وکلاء پر الزام لگانے والے شہری پر برہم

اسلام آباد ہائی کورٹ میں زمین کے تنازع پر سماعت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے وکلاء پر الزام لگانے والے شہری پر برہمی کا اظہار کیا۔

شہری کا وکیل نہ ہونے کا شکوہ

روزنامہ جنگ کے مطابق دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری سے سوال کیا کہ اس کیس میں آپ کے وکیل کہاں پر ہیں؟

درخواست گزار کی جانب سے بتایا گیا کہ وکیل نہیں کیا کیونکہ یہ دوسری پارٹی سے جا کر مل جاتے ہیں، وکلاء کے پاس جاؤ تو کہتے ہیں اتنے پیسے دے دو پھر اعتبار بھی نہیں ہوتا۔

جج کا سخت رد عمل

جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ آپ کسی منڈی میں نہیں کھڑے ہوئے، ایک لفظ بھی اور کسی وکیل کے بارے میں مت بولیے گا، وکیل کے خلاف بار کونسل میں جائیں، درخواست دیں۔

الزاامات کا جواب

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ الزام لگا رہے ہیں تو بار کونسل کو جا کر ثبوت دیں، تاکہ بار کونسل ان کے لائسنس کینسل کر دے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...