بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطلی سے ریلوے کو اب تک کتنا نقصان ہوا ۔۔؟ جانیے
ٹرین سروس کی معطلی کا نقصان
لاہور (خصوصی رپورٹ) بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس کی معطلی سے ریلوے کو اب تک کتنا نقصان ہوا؟ اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
ٹرین سروس کی تازہ ترین صورتحال
''جیو نیوز'' کے مطابق محکمہ ریلویز نے آج بھی کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 3400 روپے فی تولہ مہنگا، قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی
بولان میل کی معطلی
کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو 12 فروری تک معطل رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی بمباری میں 2 ننھی بچیوں سمیت 32 افراد شہید
مالی نقصان کا تخمینہ
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے محکمہ ریلویز کو اب تک 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے.
سڑکوں کی بندش
دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی قومی شاہراہ بھی 5 روز سے بند ہے۔








