علیمہ خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا مشعال یوسفزئی کا بیان لغو اور جھوٹ پر مبنی ہے، سلمان اکرم راجہ نے کارروائی کا فیصلہ سنادیا
پی ٹی آئی کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (آئی این پی) پی ٹی آئی نے سینیٹر مشعال یوسفزئی کے خلاف اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم کرنے کے معاملے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے: ایران نے بڑے میزائل حملے کی تیاری کر لی
سلمان اکرم راجہ کا بیان
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کی بات جھوٹ تھی۔ مشعال یوسفزئی کا یہ بیان لغو اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ جو جھوٹ بولتا ہے اسے اس کا حساب دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بچے نے دنیا کے نایاب ترین جانور اپنے گھر پر جمع کر لیے، ایسے جانور آپ کو ڈھونڈنے پر بھی کہیں نہ ملیں گے
مشعال یوسفزئی کی بازپرس
سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ مشعال یوسفزئی سے 8 فروری کے احتجاج کے بعد بازپرس ہوگی۔ عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کیلئے خلوص کا حصار ہیں۔ اگر کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے تو کیسے بانی پی ٹی آئی کا وفادار ہو سکتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر ایک بار پھر ٹرولرز کے نشانے پر
وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات کا ذکر
وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شہباز شریف اور سہیل آفریدی کے درمیان کیا گفتگو ہوئی ابھی علم نہیں۔ سہیل آفریدی سے ملاقات ہوگی، وہ اپنے موقف پر کھڑے ہیں کہ 4 ارب جو ملے وہ آپریشن کیلئے نہیں ہیں۔
عمران خان کے مقدمات کے حوالے سے موقف
عمران خان کے مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات لڑے جا رہے ہیں، جہاں سے انصاف کی امید نہیں وہاں بھی مقدمے لڑ رہے ہیں۔








