لاہور ہائیکورٹ کا بسنت کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں دہشتگردی کی حالت انتہائی خطرناک، حکومت کی بے حسی پر اے این پی کا احتجاج!
عدالتی حکم نامہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس ملک اویس خالد نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ریڈ زون والے پارکوں میں میڈیکل سہولت کیمپ قائم کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: برٹش ہائی کمیشن ہیڈ آف لاہور آفس بین وارنگٹن کا محکمہ سوشل ویلفیئر کا دورہ ، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے اہم ملاقات
عوام کے تحفظ کی یقین دہانی
عبوری عدالتی حکم کے مطابق بسنت کے دوران تمام فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ایمرجنسی صورتحال میں تمام سہولتوں کو فعال رکھا جائے۔
بسنت کی تاریخ
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہرِ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کی اجازت دے رکھی ہے۔








