نیٹ میٹرنگ صارفین کے لئے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ، صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی
لیسکو کی نئی بلنگ پالیسی
لاہور (آئی این پی) لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ کردی ہے۔ وزارتِ توانائی کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ بلنگ میکانزم تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر نیویارک ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ ہوگئے
ایکسپورٹ ریٹ میں کمی
لیسکو کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہوگی جبکہ منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو سال سے ملزم جیل میں ہے، عدالت 727 دن بعد تفتیش کی اجازت نہ دے، وکیل سلمان صفدر
یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ کا نیا فارمولہ
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائے گا۔ ایکسپورٹ ایم ڈی آئی زیادہ ہونے پر یونٹس ایڈجسٹ کرنے کا نیا فارمولہ متعارف کروایا گیا ہے جبکہ سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہے گی۔
درست ڈیٹا کی اہمیت
لیسکو کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ غلط یا نامکمل ڈیٹا پر بلنگ میں مسائل کا خدشہ ہے۔ لیسکو آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے تمام افسران کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے نیٹ میٹرنگ صارفین کے مالی فوائد مزید محدود ہونے کا امکان ہے۔








