یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی کا ٹیکسلا کا دورہ، ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے ملاقات
یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کا ٹیکسلا کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی نے ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ انہوں نے بیر ماؤنڈ اور سرکپ سمیت اہم آثارِ قدیمہ کے مقامات کا دورہ بھی کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے آثارِ قدیمہ کے تحفظ اور بحالی کے اقدامات کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے اقدامات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: ماں نے بیٹی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر خود ہی وائرل کردیں، انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں
تاریخی مقامات کی بہتری پر زور
ڈاکٹر خالد العنانی نے ٹیکسلا اور روہتاس قلعہ کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے بہتر سیاحتی سہولیات اور عوام دوست ثقافتی مقامات کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت کو سراہتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے کردار کو پنجاب کے ثقافتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اہم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا اگلی فائٹ کا اعلان
ڈاکٹر خالد العنانی کا استقبال
ٹیکسلا آمد پر ڈاکٹر خالد العنانی کا استقبال وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور یونیسکو کی ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کے نمائندے نے کیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی پنجاب کے حکام نے ڈاکٹر خالد العنانی کو ٹیکسلا کی تاریخی اہمیت، جاری کھدائی کے منصوبوں اور عالمی ورثے کی غیر معمولی قدر (Outstanding Universal Value) کے تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے: کیا مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے؟
ثقافتی ورثے کی حفاظت
انہیں پنجاب حکومت کے "میگنیفیسنٹ پنجاب پروگرام" کے تحت ٹیکسلا ہیریٹیج سٹی منصوبے پر مبنی دستاویزی فلم کے ذریعے ٹیکسلا میوزیم سمیت دیگر ثقافتی ورثوں کی حفاظت کے ماسٹر پلان سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد ثقافتی ورثے کے تحفظ کو شہری منصوبہ بندی اور ثقافتی سیاحت کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور لڑکی بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار
طالب علم ماہرین سے ملاقات
اس دوران ڈاکٹر خالد العنانی نے فیلڈ ورک میں مصروف طالب علم ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے بھی ملاقات کی اور تحقیق و پائیدار ورثہ کے تحفظ میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پنجاب آرکیالوجی اور بین الاقوامی اداروں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے استعداد کار میں اضافے، سائٹ مینجمنٹ اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی
حفاظت میں سائنسی طریقوں کا استعمال
ڈاکٹر خالد العنانی نے تحفظِ آثار کے عمل میں سائنسی طریق کار اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو ایک مثالی ماڈل قرار دیا۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے بتایا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ وسائل مختص کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے یونیسکو کی تکنیکی معاونت ادارہ جاتی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ٹیکسلا ہیریٹیج سٹی پلان کی تفصیلات
سیکرٹری سیاحت سقراط امان رانا نے ٹیکسلا ہیریٹیج سٹی پلان پر مرحلہ وار عملدرآمد کی تفصیلات بیان کیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک نے وفد کو ادارہ جاتی ترجیحات اور بین الاقوامی بہترین مثالوں سے ہم آہنگ اقدامات پر بریفنگ دی۔








