وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کرم میں آپریشن متاثرین کیلیے امدادی رقم دگنی کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ کا اہم اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سارا انعام قتل کیس: سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کیخلاف اپیل میں نوٹس جاری
متاثرین کے کیمپ کا دورہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق وسطی کرم سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیمپ کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت خیبر پختون خوا متاثرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، میری کوشش ہے کہ تمام متاثرین جلد سے جلد اپنے اپنے علاقوں کو واپس چلے جائیں۔ کیمپ کے اندر متاثرین کو تمام سہولتیں دی جائیں گی، وسطی کرم متاثرین کو وادی تیراہ کے متاثرین کی طرح ریلیف پیکیج دیا جائے گا، ضلع خیبر کی طرح کرم میں بھی جلد از جلد بڑا جرگہ بلایا جائے گا۔
بے گھر افراد کے لیے امداد
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میزبان گھروں میں مقیم بے گھر افراد کو بھی امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔








