عدالت کا فراڈ کیس میں فواد چودھری کو بری کرنے کا حکم
اسلام آباد میں فواد چودھری کی بریت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو فراڈ کیس میں بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیک چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فواد چودھری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے فواد چودھری کو فراڈ کیس سے بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے مباحثے پر ثقلین مشتاق کا اظہارِ خیال
وکلا کی موجودگی
فواد چودھری اپنے وکلا شمس اقبال ایڈووکیٹ اور قمر عنایت راجہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، شکایت کنندہ ملک محمد ظہیر بھی عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ان کے وکیل فرحان منظور پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی : موبائل فون شاپ پر ڈکیتی، 4 ملزمان لاکھوں مالیت کے فونز لے گئے
وکلا کی جانب سے دلائل
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے، شمس اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کے خلاف کیس میں ثبوت ناکافی ہیں۔
شمس اقبال ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ شکایت کنندہ کی عدم دلچسپی بھی عدالت کے سامنے ہے، عدالت قانون کی محافظ ہے اور اس کی ذمہ داری دستیاب شواہد کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہے۔
فواد چودھری کے وکیل نے کہا کہ عدالت ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے فواد چودھری کو کیس سے بری کرے۔
عدالت کا فیصلہ
شمس اقبال ایڈووکیٹ کی استدعا پر عدالت نے فواد چودھری کی بریت کی درخواست نمٹا دی۔








