غازی آباد میں آن لائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر 3 کم عمر بہنوں نے رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی
تازہ ترین واقعہ: تین بہنوں کی جان کا ضیاع
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں آن لائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر تین کم عمر بہنوں نے رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کے ناجائز تعلقات کے شبے میں شوہر نے بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی
بہنوں کی گیم کا نشہ
بھارتی میڈیا کے مطابق 12 سالہ پاکھی، 14 سالہ پراچی اور 16 سالہ ویشیکا مبینہ طور پر ایک آن لائن کورین گیم کی شدید لت میں مبتلا تھیں۔ تینوں بہنوں نے تقریباً دو سال قبل اسکول جانا بھی چھوڑ دیا تھا۔ والدین کی جانب سے موبائل فون اور گیم کھیلنے پر پابندی لگائے جانے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے پہلی بار ہماری تھی، آتا جاتا کچھ تھا نہیں، خوب بے عزتی ہوئی، مجبوراً بریف کرنا پڑا، گلہ خراب ہونے کی ساتھ ایکٹنگ کیساتھ بریفنگ شروع کی
پریشانی کا باعث بننے والا واقعہ
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں نے گیم کے جنون کے باعث اپنے لیے کورین نام بھی رکھ لیے تھے، جس پر والدین سخت پریشان تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران لڑکیوں کے کمرے سے ایک ڈائری برآمد کی، جس میں ان کی موبائل اور گیمنگ سرگرمیوں کی تفصیلات درج تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی وحدت کو قائم رکھنے والے آئین کی ڈیتھ ہو گئی ہے، انا للہ و انا الیہ راجعون، صحافی صدیق جان
تحریری نوٹ: زندگی کا اہم حصہ
ڈائری میں ایک تحریری نوٹ بھی موجود تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ جو کچھ ڈائری میں درج ہے وہ سچ ہے، اور والد سے معذرت کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا تھا کہ وہ اس گیم اور کورین ثقافت کو اپنی زندگی کا اہم حصہ سمجھتی ہیں اور اسے چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھیں۔
والدین کا صدمہ
واقعے پر والدین نے شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس گیم کی نوعیت اور اثرات کا اندازہ نہیں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








