بورڈ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز کی منظوری دے چکا، وفاقی حکومت کی منظوری سے تمام کرنسی نوٹس تبدیل کیے جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا بورڈ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز کی منظوری دے چکا ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری سے تمام کرنسی نوٹس تبدیل کیے جائیں گے۔ نئے کرنسی نوٹ بہتر سیکیورٹی فیچرز اور نئی کلر اسکیم پر مشتمل ہوں گے، حکومت وفاقی کابینہ کی منظوری سے عمل درآمد کی مجاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ابھیشیک شرما نے 28گیندوں پر سنچری مار دی
5 ہزار روپے کے نوٹ کا مستقبل
سما ٹی وی کے مطابق، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو دوران بریفنگ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 ہزار روپے مالیت کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اگر 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی بات کی گئی تو مارکیٹ پر بہت بڑا اثر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چار شادیوں کے حق میں نہیں ہوں مگر اس میں زیادہ قصور عورتوں کا ہے: یاسر حسین
جعلی نوٹوں کا معاملہ
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے ذکر کیا کہ اس کمیٹی میں 5 ہزار مالیت کے 3 جعلی نوٹ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو دیئے تھے، تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی ہمیں نوٹ واپس کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 75 روپے والا نوٹ تو مارکیٹ میں استعمال ہی نہیں ہوتا، ایسے نوٹ بنائیں جو مارکیٹ میں چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
پانڈا بانڈ کا اجراء
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پانڈا بانڈ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کیا جائے گا، جس کے اجراء کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
یو اے ای سے قرض کا سوال
کمیٹی ارکان نے سوال کیا کہ کیا یو اے ای نے صرف ایک ماہ کیلئے قرض روک لیا ہے؟ اس پر سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے، یہ مناسب سوال نہیں ہے۔








