مسقط میں محفل مشاعرہ کا انعقاد، سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری کی بھی شرکت
عمان میں تاریخی محفل مشاعرہ کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر) عمان کے شہر مسقط میں ایک عظیم الشان اور تاریخی محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جو اردو ادب اور ثقافتی ہم آہنگی کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان : نوشکی کے بازار میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا دھماکہ
سفارت خانہ کی سرپرستی
اس محفل مشاعرہ کا انعقاد سفارت خانہ پاکستان عمان کی سرپرستی میں پاکستان سوشل کلب عمان کے تعاون سے کیا گیا۔ یہ باوقار ادبی شام حمدان ایکسچینج نے روی کے گرینڈ الفلج ہال میں فخریہ انداز میں پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا
مہمان خصوصی اور حاضرین
محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی عزت مآب سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری تھے، جبکہ مہمان اعزاز میں شیخ سید فیاض علی شاہ، بانی و چیئرمین SFG، اور مہمان ذی وقار غلام فرید، جنرل مینیجر حمدان ایکسچینج موجود تھے۔ تقریب میں تقریباً 2000 حاضرین نے شرکت کی، جن میں عمان میں مقیم مختلف علاقوں سے لوگ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟ ایڈم زمپا نے بھارتی لیگ کا بھانڈا پھوڑ دیا
منتظمین کی محنت
اس محفل مشاعرہ کی بے پناہ مقبولیت اور کامیابی منتظم اعلی قمر ریاض کی مرہون منت تھی۔ انہوں نے اس پروقار تقریب کے تصور کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ معاون اعلی عثمان ہاشمی کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی نے بھی محفل مشاعرہ کو شاندار کامیابی سے ہم کنار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کر دی
ایلیٹ گروپ کے ممبران کی شمولیت
ایلیٹ گروپ کے ممبران احمد گھمن، زاہد شکور، محمد آصف، بلال یوسف، ولیم جان، امیر حمزہ، بلال مبشر، عدنان ہاشمی، ابراہیم احمد اور دیگر نے انتہائی خوش اسلوبی سے محفل مشاعرہ کو اپنا تعاون پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات ہمارا میزبان ملک جس نے ہمیں آگے بڑھنے اور کام کرنے کے مواقع فراہم کئے، ذوالفقار علی مغل
میزبانی کا اعزاز
تقریب کے روح رواں ڈائریکٹر محسن شیخ نے بصری خوبیوں کو خوبصورتی سے اجاگر کیا، جبکہ معروف اے آر وائی اینکر وسیم بادامی نے محفل مشاعرہ کی میزبانی کی۔ ان کی شمولیت سے محفل مشاعرہ میں ایک خاص رونق آئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے پوش علاقے میں ہمسائے نے گھر میں گھس کر 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا
ممتاز شعرائے کرام کی شرکت
ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی صدارت میں دیگر معروف شعرائے کرام جن میں عباس تابش، تہذیب حفی، احمد سلمان، محترمہ حمیدہ شاہین، یونس تحسین، اکرام عارفی، خالد ندیم شانی اور برطانیہ میں مقیم شاعر مروت احمد، سید اقبال ترمذی اور عمیررضی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
سفیر پاکستان کی تقریر
عمان میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کمیونٹی کو یقین دلایا کہ پاکستان سوشل کلب عمان کے پلیٹ فارم کے تحت مستقبل میں بہت سی ثقافتی اور ادبی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اختتام اور ضیافت
تقریب کے اختتام پر شعرائے کرام اور مہمانوں کے لیے ایک پر تکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، جس نے اس یادگار شام کی شان بڑھائی۔








