پنجاب کے ایک اور شہر میں الیکٹرک بسیں چل پڑیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا راجن پور میں دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے 3 سے 5 ایکڑ سرکاری زرعی زمین غریبوں کو دینے کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز لانچ کردیا
راجن پور کا ترقیاتی مشن
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راجن پور کا نقشہ بدلنے کا مشن شروع ہوچکا ہے، راجن پور میں اب ترقیاتی کام ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواہش تھی کہ راجن پور کے لئے کچھ کروں، راجن پور نوازشریف اور مریم نواز کے دل سے دور نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
پسماندہ علاقوں کی ترقی
پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔ ن لیگ پر صرف لاہور میں ترقیاتی کام کرنے کا الزام ہے۔ راجن پور دہائیوں سے پسماندہ ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ وہ بسیں جو لاہور کی سڑکوں پر ہیں اب وہ راجن پور میں ہوں گی۔ پنجاب کے دورافتادہ اضلاع میں بھی الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف نعت خواں ریحان قریشی کی گاڑی چوری ہو گئی، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ملزم آزاد
الیکٹرک بسوں کی سہولیات
الیکٹرک بسوں کا جال پورے پنجاب میں پھیلایاجارہا ہے، بسوں کے معیار اور کرایوں میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔ راجن پور کے لیے 15 بسیں آئیں ہیں، کوئی ضلع پیچھے نہیں رہے گا۔ جو جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگاتے تھے انہیں کچھ نہیں کیا، راجن پور کو اب لاہور اور اسلام آباد جیسی سہولیات فراہم ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ: ایرانی فوج کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج
مزید الیکٹرک بسوں کا منصوبہ
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 1500 الیکٹرک بسیں مزید آرہی ہیں، سال کے اندر پنجاب کی ہر تحصیل میں گرین بس چلے گی۔ طلبہ اور شہریوں کے لیے سستی اور معیاری سفری سہولیات کا آغاز ہوگیا ہے۔ الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں 2تنظیموں کی شمولیت
حکومت کی کارکردگی پر سوال
کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی جاری ہے۔ ہمیں جعلی حکومت کہنے والوں نے اپنے صوبے کے لئے کیا کیا؟ حقیقی حکومت کا صوبہ صرف 13 سال سے زوال کا شکار کیوں ہے؟ جعلی حکومت صوبے کا امن کھا جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کسی بچی نے پوچھا آپ نے ہمارے لیے کیا کیا؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجائے ترقیاتی کام گنوانے کے، کہا کہ آپ اپوزیشن سے تو نہیں۔
مریم نواز کا بیان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جیل میں بیٹھا شخص کہتا ہے کہ بچوں پاکستان نہ آنا، کہیں گرم ہوا نہ لگ جائے۔ ووٹر کے بچے جیل اور اپنے برطانیہ میں ہیں۔ خیبرپختونخوا میں لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ آپ کو شعور دیا، کیا غریب کا شعور سے کام چلے گا؟ خیبرپختونخوا کے لوگ سستی روٹی مانگتے ہیں، جعلی حکومت بے حس ہوتی ہے۔ مجھے بھاٹی گیٹ واقعے پر بے چینی تھی، میں نے متعلقہ حکام کو بلا کر کہا کہ جن کو کام نہیں کرنا وہ چھوڑ دیں۔








