سانحہ گل پلازہ، جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل انکوائری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کردیا گیا
جوڈیشل انکوائری کی تشکیل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل عدنان نے مورگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا
مراسلہ اور نامزدگی
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے محکمہ داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے جسٹس آغا فیصل کو گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے نامزد کیا ہے۔ جسٹس آغا فیصل پر مشتمل سنگل ممبر کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور آگے لگنے کی وجوہات معلوم کرے گا۔
کمیشن کی مدت
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین سندھ حکومت نوٹیفائی کرے گی۔







