پنجاب اس سال 12 ملین میٹرک ٹن آلو کی ریکارڈ پیداوار کے لیے تیار ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں آلو کی پیداوار میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب اس سال 12 ملین میٹرک ٹن آلو کی ریکارڈ پیداوار کے لیے تیار ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی اونس 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی
کسانوں کے حقوق کا تحفظ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں استحکام اور کسانوں کو مناسب معاوضہ یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر نئی برآمدی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر رہی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی
آج قازقستان کے ساتھ حاصل ہونے والی پیش رفت ایک اہم پہلا قدم ہے، جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد اضافی پیداوار کو جذب کرنا ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔
پنجاب اس سال 12 ملین میٹرک ٹن آلو کی ریکارڈ پیداوار کے لیے تیار ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہے۔ قیمتوں میں استحکام اور کسانوں کو مناسب معاوضہ یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر نئی برآمدی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 4, 2026








