ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

کولمبو میں وارم اپ میچ کی منسوخی

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی مینز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ پاکستان کا ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آئرلینڈ کے خلاف واحد وارم اپ میچ کولمبو میں کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند کھیلے میچ منسوخ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا 21400 روپے سستا، فی تولہ قیمت 507762روپے ہو گئی

پاکستان ٹیم کی تیاریوں پر اثر

وارم اپ میچ کی منسوخی کا مطلب ہے کہ پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کا موقع نہیں ملا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں ہی شروع کرے گا۔

گروپ میچز کی تفصیلات

اسی وینیو پر پاکستان نے مزید 2 گروپ میچز، 10 فروری کو امریکہ اور 18 فروری کو نامیبیا کے خلاف کھیلنے ہیں۔ یاد رہے کہ گرین شرٹس کو 15 فروری کو کولمبو میں اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کھیلنا تھا، لیکن حکومتِ پاکستان نے گرین شرٹس کو بھارت کیخلاف گروپ میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...