میرے والد کی صحت بگڑ رہی ہے، پاکستان آنا چاہتے ہیں، حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی: قاسم خان
عمران خان کی صحت اور قید کی صورتحال
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ میرے والد کی صحت بگڑ رہی ہے، وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اسد قیصر
قید تنہائی کا دورانیہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں قاسم خان نے کہا کہ میرے والد اور بانی پی ٹی آئی 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں۔ ان کی صحت میں مسلسل بگاڑ آ رہا ہے، اور انہیں آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ میں اور میرا بھائی اپنے والد سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں کی کارروائی نہیں کر رہی۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
قاسم خان نے مزید کہا کہ قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے، اور بچوں کو والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔ میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں، تاکہ ناقابل تلافی نقصان سے پہلے کچھ کیا جا سکے۔








