مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنا دیں گے، ایرانی صدر
وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سیاست میں ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں ہوتے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں مذاکرات کی دعوت دی، اس کے بعد اپوزیشن کی اس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کو غیر مشروط طور پر قبول کیا جائے۔
نئے سیاسی گیمز کے رولز
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب ہی سمجھتے ہیں کہ سیاسی ٹمپریچر کو نیچے لانے کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ رولز آف گیمز طے کرلیں۔








