پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا: صدر و وزیراعظم

یوم یکجہتی کشمیر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم یکجہتی کشمیر پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کسی ایسے ملک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر ہشت گردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے، شاہد آفریدی

صدر مملکت کا پیغام

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، دنیا بھر میں پاکستانی کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نشونما پروگرام میں 97 ارب روپے کی تقسیم، مفتاح اسماعیل کی کمپنی کو مبینہ طور پر ٹھیکہ دیے جانے کا انکشاف

آصف علی زرداری کا موقف

آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام 8 دہائیوں سے بھارتی قبضے کے خلاف ثابت قدم ہیں، یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں ہوا، کشمیریوں کی قربانیاں عزم اور حوصلے کی روشن مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والی کرکٹر نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا

صدر پاکستان کی مزید باتیں

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کرے، پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لیہ: عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص قتل، 2 زخمی

وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود حل طلب مسئلہ ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضامن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی و علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کردیا

شہباز شریف کی تشویش

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کشمیریوں کو دہائیوں سے حق رائے شماری سے محروم رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر آج بھی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔

وزیراعظم کی عزم کی تجدید

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی ہے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، آزادی کی روشن سحر کشمیری عوام کا مقدر بن کر رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...