پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا: صدر و وزیراعظم
یوم یکجہتی کشمیر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم یکجہتی کشمیر پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ابھیشیک شرما نے 28گیندوں پر سنچری مار دی
صدر مملکت کا پیغام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، دنیا بھر میں پاکستانی کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا
آصف علی زرداری کا موقف
آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام 8 دہائیوں سے بھارتی قبضے کے خلاف ثابت قدم ہیں، یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں ہوا، کشمیریوں کی قربانیاں عزم اور حوصلے کی روشن مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کو بلیک میل اور زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
صدر پاکستان کی مزید باتیں
صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کرے، پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نظریہ زور پکڑ رہا ہے کہ صدر آصف زرداری اور شہباز شریف اعزاز نہیں، بلکہ بوجھ ہیں، فی الحال اس نظریے کی جیت ہوئی جو سولین سیٹ اپ کو ریاست کے لیے بہترین سمجھتے ہیں: سہیل وڑائچ
وزیراعظم کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود حل طلب مسئلہ ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضامن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے اسلام آباد میں جائیدادوں کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
شہباز شریف کی تشویش
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کشمیریوں کو دہائیوں سے حق رائے شماری سے محروم رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر آج بھی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔
وزیراعظم کی عزم کی تجدید
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی ہے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، آزادی کی روشن سحر کشمیری عوام کا مقدر بن کر رہے گی۔








