ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

عدالتی فیصلہ

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ قوال شیر میاں داد کے گھر چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار

حملے کی کوشش کی تفصیلات

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریان راؤتھ نامی شخص نے 2024 کے صدارتی انتخابات سے 2 ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کی شاندار ترقی کے قصے،پاکستان کی فخر و طاقت کے ساتھ

منصوبہ بندی اور ندامت کا عدم اظہار

استغاثہ کے مطابق ملزم نے کئی ماہ تک اس حملے کی منصوبہ بندی کی اور اپنے اقدام پر کسی قسم کے پچھتاوے یا ندامت کا اظہار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 67ہزار عازمین حج وزیراعظم کے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطے کے منتظر، بحران شدت اختیار کر گیا، بڑے نقصان کا خدشہ

عدالتی سزا کا اعلان

59 سالہ ریان راؤتھ کو فلوریڈا کے شہر فورٹ پیئرس میں امریکی ضلعی جج ایلین کینن نے عمر قید کی سزا سنائی۔ جیوری نے گزشتہ برس ستمبر میں ریان راؤتھ کو 5 سنگین الزامات میں مجرم قرار دیا تھا، جن میں ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی طیارہ وینزویلا کے مغوی صدر مادورو کو لے کر نیویارک پہنچ گیا

دفاع اور درخواست

ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران بحیثیت وکیل اپنا دفاع خود کیا تھا۔ استغاثہ نے عدالت سے عمر قید کی سفارش کی تھی، جبکہ ریان راؤتھ نے جج سے 27 سال قید کی سزا دینے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں کفن ختم

جرم کی سنگینی

پراسیکیوٹرز نے عدالتی دستاویزات میں کہا کہ ریان راؤتھ کے جرائم بلا شبہ عمر قید کے مستحق ہیں، کیونکہ اس نے کئی ماہ تک قتل کی منصوبہ بندی کی، وہ راستے میں آنے والے کسی بھی شخص کو قتل کرنے پر آمادہ تھا اور اس نے نہ تو افسوس کا اظہار کیا اور نہ ہی ندامت دکھائی۔

گرفتاری کی تفصیلات

ریان راؤتھ کو ہوائی سے گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ نارتھ کیرولائنا میں مقیم تھا۔ اسے غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے 3 الزامات اور گرفتاری کے دوران ایک وفاقی افسر کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...