سانحہ گل پلازہ: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل جوڈیشل انکوائری کریں گے
سندھ ہائیکورٹ کی جوڈیشل انکوائری
کراچی (ڈیلی پاکستان) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز جیرالڈ پر آج آگ لگنے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے، امریکی نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کا اعتراف
تحقیقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرے گا۔ علاوہ ازیں، یہ کمیشن گل پلازہ کی تعمیرات میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کا جائزہ بھی لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا: مشیر امریکی صدر
ذمہ داروں کا تعین اور مدت
جوڈیشل کمیشن آگ لگنے سے پہلے اور بعد کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی تحقیقات 8 ہفتوں میں مکمل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان
سانحہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، جہاں 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی۔ اس سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔
عدم اعتماد کا اظہار
خیال رہے کہ کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس پر سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی تھی.








